شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں سینچری اسکورکرنے والے بابراعظم کے پاس ریکارڈ بک میں نام لکھوانے کا سنہری موقع ہے۔ بدھ کوہونے والے میچ میں بھی سنچری سکور بنالیے تو ظہیرعباس کا ریکارڈ برابرکردیں گے۔پاکستان اورویسٹ کے درمیان کھیلی جانے والے تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں جہاں پاکستان نے دونوں میچز میں فتح اپنے نام کی وہیں بابراعظم کا بلا بھی خوب چلا اور انہوں نے دو سینچریاں بنا ڈالیں۔اگر بابر اعظم کل کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی سینچری اسکور کرلیتے ہیں تو وہ لگا تار تین سینچریاں بنانے والے تیسریپاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔دوسری جانب بابر اعظم تین میچز کی سیریز کے ٹاپ اسکورر بننے کے قریب بھی پہنچ گئے ہیں۔ اگر کل کے میچ میں بابراعظم نے ایک ففٹی اوربنائی تو نیاپاکستانی ریکارڈ بنا دیں گے،بابر اعظم ،کوانٹم ڈی کوک کا ریکارڈ سنچری بنا کر توڑ دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںآٹھویں پوزیشن پر آنے کیلئے تیسرے ون ڈے میں لازم فتح درکار ہے۔ پاکستان نے اس گراؤنڈ پر29ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ، جس میں16میچوں میں اسے شکست اور 13میں فتح حاصل ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے یہاں تین ایک روزہ میچز کھیلے اورتینوں میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے کے لیےبدھ کو ابو ظہبی کے میدان پر آمنے سامنے ہو ں گی ، پاکستان کوسیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،قومی کر کٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو چوتھی مرتبہ سیریز میں وائٹ واش کر نے کیلئے پرعزم ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ابو ظہبی میں3 ایک روزہ میچز کھیلے اورتینوں میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑا،پاکستان نے اس گراؤنڈ پر29ون ڈے کھیلے ، 16 میں شکست اور 13میں فتح گرین شرٹس کو نصیب ہوئی ،کستان کو آٹھویں پوزیشن پر آنے کے لیے تیسرے ون ڈے میں کامیابی ضروری ہے، ویسٹ انڈیز اس وقت90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔آخری ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی ویسٹ انڈیز کو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر دھکیل دے گی۔ستمبر 2017تک ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالی فائی کرجائیں گی، ابو ظہبی میں پاکستان کا بہترین ٹوٹل 9 وکٹوں کے نقصان پر 313رنزسری لنکا کے مقابل اورکم ترین مجموعہ 130 رنزانگلینڈ کے مقابل رہا۔ویسٹ انڈیز کا بہترین مجموعہ 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اورکم ترین اسکور208 رنز پاکستان کے خلاف رہا۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس بیٹسمین ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ15بار مسلسل دو یا زائد میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں،جنوبی افریقہ 13ایسے کارناموں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای سیریزکے پہلے دونوں میں بابر اعظم نے بالترتیب120اور123رنزکی اننگز کھیل کر مسلسل دویا زائد میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دسویں پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طورپر99واں موقع تھا جب کسی بیٹسمین نے ون ڈے میچوں میں لگاتار ایک سے زائد سنچریاں اسکور کی ہوں ، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار مسلسل دو یا زائد سنچریوں کے کارنامے پاکستان ہی کی جانب سے سرانجام دئیے گئے ہیں جس کے 10بلے بازوں نے سب سے زیادہ 15بار مسلسل دویازائد سنچریاں اسکورکی ہیں جن میں ظہیرعباس اور سعید انورکے مسلسل تین تین سنچریوں کے کارنامے بھی شامل ۔
بابر اعظم کیلئے سنہری موقع اگر یہ کام کر دیا تو بڑے اور سینئر کھلاڑی کے برابر آجائیں گے
4
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں