پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے بعد ایک اور ملک کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کی سزاوں کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دینا چاہیے۔ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، بھارتی میڈیا کے مطابق سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، 1971 کے جنگی مجرموں کی پھانسی کے خلاف احتجاج پر پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلی فونک رابطہ ہو ، سرتاج عزیز نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب اجیت دوول سے رابطے کی تصدیق کردی ۔قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، رابطے میں دونوں حکام نے لائن آف کنٹرول پر سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے باہمی رابطوں پر اتفاق کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ناصر جنجوعہ، اجیت دوول رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی تناؤ میں کمی اور کشمیر پرفوکس کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت سرحد پر کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ رابطے میں دونوں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدی تناؤکم کر کے کشمیر پرفوکس کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…