منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نعرہ تکبیر اللہ اکبر!قبائلی واہگہ بارڈر پہنچ گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی طرف سے رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بھرپور شرکت کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز فاٹا اور باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور نے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ،پاکستان کاپریڈ وینیو نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ ،پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا جبکہ سرحد کی دوسری طرف کے پریڈ وینیو خالی رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادنے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کر کے رینجر زکے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ فاٹا اور باجو ڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور پی ٹی ائی کے رہنما چوہدری سرور نے رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔رینجرز کے جوانوں کے جوش و ولولہ کو دیکھ پر شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ ، پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ اس کے مقابلے میں سرحد کی دوسری طرف پریڈ وینیو میں اِکادُکا لوگ لوگ موجود تھے جو خاموشی سے بیٹھے رہے ۔ پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد قبائلی عمائدین نے پاک رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں انکے جوش و جذبے پر بھرپور تحسین پیش کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اگر دشمن نے کسی بھی سطح پر جارحیت کی غلطی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بزدل دشمن یاد رکھے پاکستانی افواج اور قوم گیدڑ بھبھکیوں سے ہرگز ڈرنے والے نہیں ۔ پاکستان کی افواج اور پوری قوم وطن کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ قبائل سے تعلق رکھنے والا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع اور اپنی افو اج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے کیلئے تیار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…