لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ لاہورر جسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ء ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لئے فل بنچ بھی تشکیل دیا جا چکا ہے۔معاملہ عدالت میں زیر التواء ہونے کے باوجود عمران خان احتجاج اور تحریک کے نام پر عدلیہ کو سکینڈلائز کر رہے ہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔