جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو ۔۔۔۔! تحریک انصاف نے بڑی دھمکی دیدی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ رائیونڈ جلسے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور سپیکر کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس کو آگے بھجوانا اسی کانتیجہ ہے ،احتساب تیز رفتاری سے ہونا چاہیے اور اب حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو پو رے ملک کو چو ک کر کے رکھ دیں گے،پھرحالات و واقعات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہو گی ،اسلام آباد کو بند کرنے کا صرف اور صرف ایک نکاتی ایجنڈا حکومت کو مفلو ج کرنا ہے تاہم اگر تحقیقات کا آغاز ہو گیا اور عدلیہ کی جانب سے کوئی اہم فیصلہ آگیا تو اسلا م آباد کو بند کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ، احمد خان بھچر اور دیگربھی مو جو دتھے ۔ میاں محمو دالرشید نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بہت وقت ضائع کرچکی ہے ، اب اسے مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ، ہمیں ابھی بھی سپریم کو رٹ سے انصاف کی امید ہے لیکن اگر مسئلہ اداروں نے حل نہ کیا تو پھر ہمارے پا س سڑکوں اور چوراہوں میں حل کرنے کے سوا اور کو ئی چارہ نہیں بچے گا، اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو پو رے ملک کو چو ک کر کے رکھ دیں گے، اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو حالات و واقعات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کرپشن کرنیوالوں کے خلاف ہے،ان کی کو شش کا مقصد بیرون ملک پڑاپیسہ واپس لانا ہے،پانامہ لیکس زدہ حکمرانوں کے احتساب پر تمام جماعتوں کو متفق ہوئے مدت گزر چکی ہے اب اس کی جلد سے جلد تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت نے رائیونڈ جلسے کے دوران ’’ را‘‘کی طرف سے دہشتگردی کیے جانے کے خدشات پیدا کر کے ،ہسپتالوں میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے اور ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرانے دھمکانے کی کو شش کی تاکہ لو گوں کی شرکت کم سے کم رہے لیکن لو گوں نے بھرپو ر شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ لو گ ان کے جھانسوں میں آنیوالے نہیں اور کرپٹ زدہ حکمرانوں کے خلاف پو ری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد(ن) لیگ کی حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیں گے،عوا م لو ٹے گئے اربوں روپے کا حساب چاہتی ہے،رائیونڈ جلسے میں لاکھوں کی تعداد کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس ملک میں سٹریٹ پاور صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے۔عدالتیں اگر آزاد ہیں تو انصاف دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس کے خلاف پا رلیمانی جماعتوں کا اتحا د قائم ہے ، پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بھی پانامہ لیکس کا ایشو اٹھایا جائے گااور پنجاب اسمبلی کے 14اکتوبر سے شروع ہونے والے اجلا میں بھی پانامہ لیکس چھایا رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہما رے اتحادیوں نے رائیونڈ مارچ میں عدم شرکت کا موقف اختیار کر کے جلد بازی کی ،ان کو ہم سے با ت چیت کر نے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کرنا چاہیے تھا،لیکن پھر بھی پا نامہ لیکس کے خلاف آئندہ احتجاجوں میں بھی ان کو شرکت کی دعوت دیتے رہیں گے ۔رائیونڈ مارچ کو کامیاب بنا نے میں عوام کے شکرگزار ہیں ، لاکھوں افراد کے مجمع کے باوجود اتنی کم تعداد بتانے والے حکومتی وزراء اپنی آنکھوں کامعائنہ کروائیں انہیں کالا موتیا ہو گیا ہے،رانا ثناء اللہ اور طلا ل چوہدری کی باتیں صرف مذاق ہیں ، ان کی حیثیت صرف جو کر کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…