پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمانی لیڈرز کے اہم اجلاس میں تحریک انصاف بھی شرکت کرکے اپنا موقف پیش کرے گی ٗ شاہ محمود قریشی کی تصدیق

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی لیڈرز کے اہم اجلاس میں تحریک انصاف بھی شرکت کرکے اپنا موقف پیش کرے گی۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راؤنڈ کے کامیاب جلسے پر عوام کے شکرگزار ہیں۔ عوام بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد بھی جلسے میں آئی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائکس کاڈرامہ رچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم انڑنیشنل میڈیا کو دورہ کروایا گیا ہے جس سے بھارت کا پول کھل گیا ہے۔ پاکستان کی بیس کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاکستان کی فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے کیا عزائم ہیں میں کچھ کچھ جانتا ہوں، پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں بتاؤں گا۔ ملکی مفاد میں تحریک انصاف ہر طرح تعاون کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…