اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے (ن) لیگ کو اب تک کی سب بڑی دھمکی دیدی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ رائیونڈ جلسے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور سپیکر کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس کو آگے بھجوانا اسی کانتیجہ ہے ،احتساب تیز رفتاری سے ہونا چاہیے اور اب حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو پو رے ملک کو چو ک کر کے رکھ دیں گے،پھرحالات و واقعات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہو گی ،اسلام آباد کو بند کرنے کا صرف اور صرف ایک نکاتی ایجنڈا حکومت کو مفلو ج کرنا ہے تاہم اگر تحقیقات کا آغاز ہو گیا اور عدلیہ کی جانب سے کوئی اہم فیصلہ آگیا تو اسلا م آباد کو بند کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ، احمد خان بھچر اور دیگربھی مو جو دتھے۔ میاں محمو دالرشید نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بہت وقت ضائع کرچکی ہے ، اب اسے مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ، ہمیں ابھی بھی سپریم کو رٹ سے انصاف کی امید ہے لیکن اگر مسئلہ اداروں نے حل نہ کیا تو پھر ہمارے پا س سڑکوں اور چوراہوں میں حل کرنے کے سوا اور کو ئی چارہ نہیں بچے گا، اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو پو رے ملک کو چو ک کر کے رکھ دیں گے، اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو حالات و واقعات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کرپشن کرنیوالوں کے خلاف ہے،ان کی کو شش کا مقصد بیرون ملک پڑاپیسہ واپس لانا ہے،پانامہ لیکس زدہ حکمرانوں کے احتساب پر تمام جماعتوں کو متفق ہوئے مدت گزر چکی ہے اب اس کی جلد سے جلد تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت نے رائیونڈ جلسے کے دوران ’’ را‘‘کی طرف سے دہشتگردی کیے جانے کے خدشات پیدا کر کے ،ہسپتالوں میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے اور ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرانے دھمکانے کی کو شش کی تاکہ لو گوں کی شرکت کم سے کم رہے لیکن لو گوں نے بھرپو ر شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ لو گ ان کے جھانسوں میں آنیوالے نہیں اور کرپٹ زدہ حکمرانوں کے خلاف پو ری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد(ن) لیگ کی حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیں گے،عوا م لو ٹے گئے اربوں روپے کا حساب چاہتی ہے،رائیونڈ جلسے میں لاکھوں کی تعداد کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس ملک میں سٹریٹ پاور صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے۔عدالتیں اگر آزاد ہیں تو انصاف دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس کے خلاف پا رلیمانی جماعتوں کا اتحا د قائم ہے ، پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بھی پانامہ لیکس کا ایشو اٹھایا جائے گااور پنجاب اسمبلی کے 14اکتوبر سے شروع ہونے والے اجلا میں بھی پانامہ لیکس چھایا رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہما رے اتحادیوں نے رائیونڈ مارچ میں عدم شرکت کا موقف اختیار کر کے جلد بازی کی ،ان کو ہم سے با ت چیت کر نے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کرنا چاہیے تھا،لیکن پھر بھی پا نامہ لیکس کے خلاف ا?ئندہ احتجاجوں میں بھی ان کو شرکت کی دعوت دیتے رہیں گے۔رائیونڈ مارچ کو کامیاب بنا نے میں عوام کے شکرگزار ہیں ، لاکھوں افراد کے مجمع کے باوجود اتنی کم تعداد بتانے والے حکومتی وزراء اپنی آنکھوں کامعائنہ کروائیں انہیں کالا موتیا ہو گیا ہے،رانا ثناء اللہ اور طلا ل چوہدری کی باتیں صرف مذاق ہیں ، ان کی حیثیت صرف جو کر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…