پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے پاکستان کو اب تک کی سنگین ترین دھمکی۔۔۔انتہائی خطرناک دعویٰ بھی کر دیا۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان میں سرجیکل سٹرائکس کئے جانے کے دعوے کو دہرایا گیا ہے ۔ منوہر پاریکر کے مطابق پاکستان ان کے اس دعوے کو جھٹلا رہا ہے جبکہ ان کے کمانڈوز نے آزاد کشمیر میں گھس کر دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر بھارت کی ملکی سلامتی کو چھیڑا گیا تو اس قسم کے مزید حملے بھی کر سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کو دھمکی ہے کہ ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا توسرحد پار مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے، لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان ابتک کومے سے باہر نہیں آیا ،پاکستان سراجیکل سٹرائیک سے انکا راس لیے کررہا ہے کیونکہ وہ اس سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا،بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے مقامی ہیرو ویر چندر سنگھ گڑھوالی کی مورتی کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ ہماری ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان میں مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے ،ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو نہیں چھوڑیں گے ۔انکا کہنا تھاکہ لا ئن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعدپاکستان اب بھی کومے میں ہے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیکس کے دوران آٹھ دہشتگردی کے لانچ پید تباہ کرنے پر سپیشل فورسز کی کوششوں کو سراہا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ جو کوئی بھی بھارت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچے گا بھی تو اسے سخت جواب ملے گا۔منوہر پریکر نے سپیشل فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی قوم پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے بھگوان راما نے لنکا کو فتح کیا اور اسے ویب ہیشانا کے حوالے کردیا ہم نے بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی کیا ،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی جانب بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کومسترد کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر منوہر پریکر نے کہاکہ پاکستان اس لیے ایسا کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل اسٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…