بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یاسین ملک کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (آئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹے ان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے کہ وہ یاسین ملک اور دیگر حریت قیادت کو بھارتی قید سے نجات دلائیں اور یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کروائیں،کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کے ساتھ ساتھ اب خواتین کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ڑف ایک واقعہ میں ایک گاوں میں بھارتی قابض افواج نے 150 خواتین کی آبروریزی کی۔ وہ ہفتہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹے یاسین ملک کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں، ان کا دل اور گردے انتہائی خراب حالت میں ہیں، ڈاکٹروں کے مشوروں کے باوجود ان کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی بجائے بھارتی فوج نے انہیں ایک تفتیشی کیمپ کے تنگ قیدخانے میں رکھا ہوا ہے،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نہ صرف یاسین ملک بلکہ ضعیف العمر سید علی گیلانی اور دیگر حریت راہنماوں کو بھی بھارتی قید میں ظلم و ستم اور صعوبتوں کو سامنا ہے۔ یاسین ملک کی اہلیہ ہونے کے ناتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان مون کو خط لکھا ہے کہ یاسین ملک اور دیگر حریت راہنماوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کیا جائے، یاسین ملک دہشت گرد نہیں بلکہ سیاسی قیدی ہیں،160یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اڑھائی ماہ سے کشمیریوں کے کھانے پینے کی اشیاء4 اور جان بچانے والی ضروری ادویات پر پابندی عائد کر رکھی ہے،کشمیری جان بچانے کے لئے اپنا کھانا مل بانٹ کر استعمال کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں خوراک و ادویات کی قلت کے باعث صورتحال ایک برے انسانی المیہ کی جانب بڑھ رہی ہے اور کشمیر کی ایک کروڑ آبادی اس انسانی المیہ کا نشانہ بن سکتی ہے،مشعال ملک نے بتایا کہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کے ساتھ ساتھ اب خواتین کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ڑف ایک واقعہ میں ایک گاوں میں بھارتی قابض افواج نے 150 خواتین کی آبروریزی کی، بھارت نہ صرف کشمیر بلکہ خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے بھیک نہیں مانگ رہے کشمیری ایک خود دار قوم ہے ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ،بھارتی وزیر اعظم نہرو خود اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر گئے تھے ،مجھے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا ویزا نہیں دیا گیا،دو برس سے میں نے اور میری بیٹی نے یاسین ملک کی شکل نہی. دیکھی،جب ک خطے میں جنگ کا خطرہ رہے گا بھارت کبھی شائینگ انڈیا نہیں بن سکتامشعال ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ بھارت حریت رہنما?ں کی غیر قانونی نظر بندی ، جیل بندی اور گرفتاریاں بند کرے۔ دفتر خارجہ کو بھارت کی جانب سے اس غیر انسانی اور غیر قانونی رویے کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کرنا چاہیے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…