پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

سابق جج اورمعروف شخصیت پرویزمشرف کی پارٹی میں شامل

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تاحیات رکن جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی نے کہاکہ وہ بہت جلد آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی وجوہات کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔اس موقع پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنان نے جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی وفاقی شرعی عدالت کے جج رہ چکے ہیں۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد اور دادا بائی یونیورسٹی کراچی میں بطور سینئیر پروفیسر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔وہ تحریک استقلال سندھ کے صدر بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پندرہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…