پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اس وقت نہ 1965ء ہے نہ 71ء ،بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو۔۔۔! پرویزمشرف کالرزہ خیزانکشاف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت یہ سوچ لے کہ پاکستان نے ایٹم بم شب برأت پر پٹاخے پھوڑنے کے لئے نہیں بنایا ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، اے پی ایم ایل آئندہ کے عام انتخابات میں پورے ملک میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، یڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کروں گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا یہ خطاب ملک بھر سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بیک وقت سنا گیا، تقریب سے اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد، احمد رضا قصوری اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں سندھ کے صدر غلام رضا بھمبھرو، سندھ کے سیکریٹری جنرل پیر میاں زبیر، انفارمیشن سیکریٹری سندھ محمد علی شیر وانی بھی موجود تھے۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستا ن کی مسلح افواج دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج ہے اس وقت نہ 1965ء ہے نہ 71ء ہے یہ 2016 ہے بھارت کو جنگ کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ جنگ کرنا بھول جائے گا،مودی سرکار کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے یہ بات سوچ لے کہ پاکستان نے ایٹم بم شبرات میں پٹاخے پھاڑنے کے لئے نہیں بنایا ہے ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ھمیشہ تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے سے ہی نکالا جاتا ہے پاکستان پر امن ملک ہے ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک عمل ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ، پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت میں جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے وہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگادیتا ہے اور جب بھی اس سے ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا جاتا ہے اس کے پاس ثبوت نہیں ہوتے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ بھارت کے خلاف مربوط سفارتکاری کے ذریعے سے اس کے پاکستان مخالف عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکامی کی وجہ ملک مسائل میں گہرا ہوا ہے اور عوام کو غربت بے روزگاری اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اس ہی وجہ سے عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں، میرے دور حکومت میں ملک میں خوشحالی تھی اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا۔انھوں نے کہا کہ میرا جلد ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہونے والا ہے۔ اس کے بعد میں پاکستان واپسی کا فیصلہ کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل 2018ء کے عام انتخابات میں پورے ملک میں بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے گی، اور منفرد انداز میں عوام کے سامنے آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ میرا امریکہ کو دورہ نہایت کامیاب رہا ہے اور میری اعلی امریکی حکام سے ملاقات ہوئی ہے ، پرویز مشرف نے اپنے خطاب میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم سازی کا کام جلد سے جلد مکمل کریں، اور پورے ملک کے تمام علاقوں اور اضلاع میں اے پی ایم ایل کے دفاتر کھولے جائیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ میں مستبل میں پاکستان میں تیسری سیاسی فورس بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…