جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

واہگہ بارڈر،پرویزخٹک سمیت رینجرز کے اعلیٰ حکام بھی پہنچ گئے،اللہ اکبر کے نعرے،بھارت کی جانب حیرت انگیز صورتحال

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے بعد پاکستان کے ہزاروں شہریوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب میں پاکستان رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے شرکت کو اپنا معمول بنا لیا،وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ خیبر پختوانخواہ سمیت رینجرز کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پاکستان کا پریڈ وینیو نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، پاکستان زندہ باد ، جیوے جیوے پاکستان کے بلند شگاف نعروں سے گونجتا رہا ۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پر ویزخٹک نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے ، یہ قائم ہے اور رہے گا ۔دشمن کی بڑھکیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتیں،پاکستان کی خاطرجو بھی کرنا پڑا کریں گے۔ شہادت سے بڑھ کر کوئی جذبہ نہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے اندر یہ جذبہ رکھتا ہے ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ پاکستان رینجرز اور عوام کا جو جذبہ واہگہ بارڈرپر دیکھا و ہ قابل دید ہے لیکن بارڈر کے دوسری طرف خالی سٹینڈز سے لگتا ہے کہ بھار ت گھبرا گیا ہے اور بہت زیا دہ ڈر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے سے کئی روز پہلے ہی شیڈول تھا ، یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ عمران خان نے اس جلسے میں لا کھوں لو گوں کے ساتھ مل کردشمن کو للکارا ہے ،جلسے کا صرف دو نکاتی ایجنڈا تھا ۔ پر ویز خٹک نے کہاکہ اگر جمہوریت چوری ، ڈاکہ اورلو ٹنے کا نام ہے تو ایسی جمہوریت پر لعنت ہے اس سے اچھی آمریت ہے ، اگر چوروں کو پکڑنے کے قوانین بنائے گئے ہیں تو اس پر عمل بھی ہونا چاہیے،وزیر اعظم جس طرح سے اتنے طویل عرصے سے احتساب سے چھپنے کی کو شش کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ چورکی ڈاڑھی میں تنکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا حق ہے کہ وہ چوروں اور ڈاکوؤں سے سوال کرے، سچی بات ضرور کرنی چاہیے اورچوروں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے، جمہوریت میں ہر حکمران عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، حکمرانوں کا اپنا سارا پیسہ بیرون ملک ہے اور یہ بیرون ممالک کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کا ری کر و ، یہی تو وجہ ہے کہ بیرون ممالک یہاں سرمایہ کا ری نہیں کر رہے،یہ ملک صرف چوروں اور ڈاکوؤں کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…