پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صدر ٗوزیر اعظم کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر چینی ہم منصبوں کو مبارکیاد 

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصبوں کے علیحدہ علیحدہ نام تہنیتی پیغامات میں مبارکباددی ہے ۔ اپنے ہم منصبوں کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس پرمسرت موقع پر انکی صحت مندی اور خوشیوں اور چین کے عوام کی سلامتی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ صدرمملکت ممنون حسین نے چین کے صدر ژی جن پنگ کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام اور اپنی جانب سے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان مضبوط بھائی چارے اور دونوں ممالک باہمی احترام اور بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مشترک موقف پر مبنی غیر متزلزل دوستی کے بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز سے دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات میں اضافہ کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں جس سے باہمی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ دوستانہ تعلقات مستحکم سے مستحکم ہونگے اور ہماری آزمودہ سٹرٹیجک شراکت داری دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات میں اور امن ، استحکام اور خوشحالی کیلئے جاری رہے گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے اپنے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صدر ممنون حسین نے اعتماد ظاہر کیا کہ چینی صدر کی قیادت میں کامیابی کی بلندیوں کو چھوئیں گے اور قومی ترقی و اتحاد کے خواب کو تعبیر ملے گی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات قریبی تعاون ، باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کی مکمل مفاہمت کا عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام باہمی احترام اور پر امن بقائے باہمی کی مشترکہ اقدار کے فروغ اور تحفظ کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بے مثال کامیاب کہانی چین ، پاکستان اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کے ساتھ ایک نئے باب میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ یہ اقدام ہماری سٹرٹیجک شراکت کو افق کی بلندیوں پر لے جائیگا اور ہمارے عوام اور خطہ کیلئے ترقی، استحکام اور خوشحالی کا باعث ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور خطہ اور پوری دنیا میں امن ، سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے اکٹھے ہیں۔ انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی مفادات پرمبنی یہ تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…