جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ، نتائج کیا ہو سکتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دفاعی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ غیر ریاستی عناصر دونوں ملکوں کو جنگ کی دلدل میں جھونک سکتے ہیں وائس آف امریکہ کے مطابق تجزیہ کار کامران بخاری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دعوؤں پر یقین کرنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ دونوں سرجیکل سٹرائیک کے نتائج اور اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں ہو سکتا ہے نریندر مودی عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک حملہ کیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی خطرناک ہے کیونکہ دونوں ممالک کو غیر ریاستی عناصر جنگ میں دھکیل سکتے ہیں۔ دریں اثناء سابق پارلیمنٹیرین عابدہ حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے ہٹ دھرمی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور سویلین قیادت ایک ہی پیچ پر ہیں ۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ نہیں،ہم ایسا جواب دیں گے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،کوئی بھول میں نہ رہے، پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑاکریں گے،لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان ہوا لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے ۔وہ ہفتہ کو باغ سر کے مقام پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرایا گیا،دورے کا مقصد ایل او سی پر بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو عیاں کرنا تھا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھرپور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں،کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا ہے اور اب بھی کریں گے ہر جگہ پر بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھول میں نہ رہے۔ پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ چھیڑنا چاہتا ہے مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،جنگ مسلط گئی تو قوم اور فوج پہلے سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ نہیں۔بھارت کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا ہے،صحافیوں کو ایل او سی کے دورے کامقصد بھارتی جھوٹ کو عیاں کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…