جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

رائے ونڈ‘عالمی اجتماع ،کون کون شرکت کا اہل ہوگا؟پہلا اوردوسرا مرحلہ کب شروع ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)تبلیغی مجلس شوریٰ نے تبلیغی جماعت میں کم از کم تین دن وقت لگانے والے افراد کو عالمی اجتماع میں شرکت کی اجازت دیدی ۔ذرائع کے مطابق حالیہ ماہانہ مشورہ میں طے ہوا ہے کہ امسال عالمی اجتماع میں کوئی ایسا شخص شرکت نہیں کریگا جس کا تبلیغ میں کوئی وقت نہ لگا ہوا۔تبلیغی اکابرین کے اس فیصلے کے بعد ایسے تمام افراد کی حوصلہ شکنی ہو گی جو رائے ونڈ اجتماع میں صرف سیر و تفریح کی غرض سے آتے تھے۔ذرائع کے مطابق سہ روز لگانے والے کارکنان کو ہی عالمی اجتماع میں شرکت کی اجازت دینے سے اعمال کا مجمع بڑھے گا اور اجتماع میں شرکت کا حقیقی مقصد پورا ہو گا ۔تبلیغی اکابرین نے عالمی اجتماع میں شرکت کرنیوالے تمام تبلیغی کارکنان کے لئے قومی شناختی کارڈ کی شرط بھی برقرار رکھی ہے ۔واضح رہے کہ 23ستمبر سے پنڈال کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے ملک بھر سے ہزاروں افراد عالمی اجتماع کے انتظامات میں حصہ لینے کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئے ہیں ۔عالمی اجتماع کا پہلامرحلہ03نومبر کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 10نومبر کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…