منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

الطاف حسین کی واپسی،چوہدری نثار نے خوشخبری سنادی

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الطاف حسین کی واپسی،چوہدری نثار نے خوشخبری سنادی،الطاف حسین کے معاملے پر حکومت برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے،اعلان کردیا، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کشیدگی کا سہارا لیکر مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،بہیانہ ریاستی جبرسے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جد و جہد کو دبایا جا سکتا ہے ،الطاف حسین کے معاملے پر حکومت برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ بات لارڈ نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے ، ملاقات میں پاک-برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل، موجودہ پاک بھارت تناؤپر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ آج بھی مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کشیدگی کا سہارا لیکر مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ بہیمانہ ریاستی جبرسے نہ تو کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جد و جہد کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے روکا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے، امید ہے آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت ہوگی، اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیرداخلہ کی ذاتی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…