اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر واقع اہم شہر عباس پور بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گئی ہے ۔ جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاپھیل گئی جبکہ پاک فوج نے فوری طور پر حرکت میں آ کر دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع راولاکوٹ میں واقع عباس پور شہر جو کہ لائن آف کنٹرول پر واقع ہے پر بھارتی فوج کی جانب سےبلا اشتعال اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق ج گرلز کالج کی عمارت سمیت شہر کی کئی عمارات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ جس کےبعد علاقے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس شہر کو رات میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد شہری آبادی میں سے زیادہ تر نے رات گھروں سے باہر گزاری تھی جبکہ صبح گولہ باری شروع کی گئی جس کے بعد ایک دم سے باقاعدہ حملے کے انداز میں گولہ باری اور فائرنگ شروع کی گئی مگر پاک فوج کی بروقت اور تیز جوابی کارروائی سے بھارتی فوج آگے بڑھنے میں ناکام رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مزید دستے علاقے کی جانب روانہ کر دئے گئے ہیں۔
پاکستان کے اہم شہر پر بھارت نے حملہ کر دیا، شہری آبادی پرسخت گولہ باری ، پاک فوج حرکت میں آگئی
27
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں