جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چین میں قید 400پاکستانی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی)چین میں قید چار سو پاکستانیوں کے لواحقین نے وزارت داخلہ کے سرد مہری کے خلاف بچوں اور خواتین سمیت وزارت داخلہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ۔ پچھلے دس سالوں سے ہمارے عزیز چین کے جیلوں میں منشیات سمگلنگ کیسسز میں سڑ رہے ہیں ۔ سزائیں پورے ہو نے اور چینی وزارت داخلہ کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کا گرین سگنل ملنے کے باوجود پاکستانی وزارت داخلہ قیدیوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے اقدامات نہیں کر رہی ۔ گزشتہ دس سال سے مائیں اپنے جگر گوشوں ، بیویاں اپنے شوہروں اور بچے باپ کے دیدار کیلئے ترس گئے ۔ دس دن کے اندر وزارت داخلہ نے مسئلہ حل نہ کیا تووزارت داخلہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے ۔ مرد و خواتین کا بچوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مسماۃ شازیہ بیگم زوجہ بختیاراحمد ، حشمت گل ، عارف ، گل احمد ، رضا خان، محب اللہ اور دیگر نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ واجد علی ،عنایت ،بشیر احمد اور بختیار سمیت گرد ونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار سو کے قریب پاکستانی گزشتہ دس سال سے منشیات سمگلنگ کیس میں چین کے جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹتے آرہے ہیں ۔ چینی حکومت نے مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں تحفیف کا اعلان کیا جس کی وجہ سے ان کے عزیزوں کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں ۔ چینی وزارت داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ کو قیدیوں کی رہائی کے لئے گرین سگنل بھی دیا ہے مگر پاکستانی وزارت د اخلہ کی سرد مہری اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کے عزیزوں کو رہائی نہیں مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال سے قیدیوں کے والدین ، بچے اور بیویاں اذیت سے گزر رہے ہیں ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو دیگر سماجی مشکلات کا سامنا ہے ۔

Cl

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…