بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

آرنلڈ کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر ۔۔۔ لاکھوں چاہنے والوں کو افسردہ کر گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینسلوینیا( آن لائن ) گالف کھیل کے ایک طویل کریئر کے دوران پامر نے دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی گالف کے عظیم امریکی کھلاڑی آرنالڈ پامر کا 87 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔گالف کھیل کی تاریخ میں پامر ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے ان کا انتقال پینسلوینیا کے یو پی ایم سی ہسپتال میں ہوا جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا۔دی یونائٹید سٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور انھیں’گولف کا عظیم ترین سفارت کار بتایا ہے۔‘گالف کھیل کے ایک طویل کریئر کے دوران پامر نے دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔پامر اپنے کھیل کے سبب شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے مداح ہوگئے جنھیں ارنی کی فوج کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انھوں نے اس کھیل کو ٹیلی ویڑن پر مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اس دور کے معروف امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’آرنالڈ آپ کی دوستی، مشورے اور خوب ہنسانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی انسان دوستی اور عاجزی آپ کی عظیم زندگی کا حصہ ہیں۔‘آرنالڈ پامر سنہ 1929 میں پینسلوینیا کے علاقے لیٹروب میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ایک مقامی کلب میں کھیل کے میدان کا نظم و نسق سنبھالتے تھے اور پھر بعد میں وہیں پر آرنالڈ گولف کھیلنے لگے۔1950 اور 1960 کے اوائل میں وہ گالف کے ایسے کھلاڑی تھے جن کا مکمل غلبہ ہوا کرتا تھا اور اس دور کے سات مختلف سیزنز میں انھوں نے سات خطابات جیتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…