اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کراچی سے بذریعہ خصوصی طیارہ کراچی سے لاہور آمد کے بعد فوراً ہی بڑی مصیبت میں پھنس گئے ۔ عمران خان جو آج کل رائیونڈ مارچ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے انتہائی متحرک ہیں اور اپنا ایک ایک لمحہ احتیاط سے استعمال کررہے ہیں کو اس وقت شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک طویل وقت تک لفٹ میں پھنسے رہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بجلی بند ہونے کے باعث مقامی ہوٹل کی لفٹ میں پھنس گئے ، سیڑھیوں کے ذریعے اوپری منزل تک پہنچے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے ہوٹل پہنچ کر لفٹ کے ذریعے اوپری منزل کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی جس کے باعث وہ لفٹ میں پھنس گئے، ہوٹل انتظامیہ نے کافی دیر کوشش کے بعد عمران خان کو لفٹ سے نکالا اور پھر وہ سیڑھیوں کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیک اپ جنریٹر موجود تھے لیکن ا نہیں اسٹارٹ ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے ۔ لفٹ میں کافی دیر پھنسے رہنے ، شدیدگرمی اور حبس کے باعث عمران خان پسینے سے شرابور ہو گئے جس کے باعث لفٹ سے باہر آنے کے بعد کافی دیر تک وہ کسی سے بات بھی نہ کر سکے ۔
کپتان لفٹ سے اوپری منزل کی جانب جارہے تھے کہ اچانک ۔۔۔! کپتان کے پسینے چھوٹ گئے
26
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں