منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ اور تحریک انصاف آمنے سامنے ۔۔فوج اور رینجرز پہنچ گئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقی کی جارہی ہے، یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمرفاروق، پی ٹی آئی کے عمار صدیق اور پیپلزپارٹی کے چودھری کامران اسلم میدان میں ہیں۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے، جن میں 90 ہزار 13 خواتین رجسڑڈ ووٹرز شامل ہیں، ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جبکہ امن وامان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد ہے، جو تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہے گی ۔پی پی 7 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…