جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پاک فوج چھاگئی،بڑا کام مکمل،خوشخبری سنادی گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016 |

باجوڑایجنسی (این این آئی) سکیورٹی فورسز نے عوام کے تعاون سے باجوڑایجنسی کو عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں سے مکمل طور صاف کرکے اپنا مشن انتہائی موثر طریقے سے مکمل کرلیاہے ،ایجنسی کے عوام کے تحفظ اور خطہ کی حفاظت کیلئے فورسز ہمیشہ عوام کیساتھ ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑایجنسی میں پاک فوج کے سیکٹر کمانڈرنارتھ بریگیڈئیرضیاء الاسلام نے اتوار کے روز صدرمقام خار میں ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے عمائدین زعماء اور علماء کے ایک جرگہ سے الوادعی خطاب کے موقع پر کیا ۔ بریگیڈئیرضیاء الاسلام کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں نئے تعینات ہونیوالے بریگیڈئیر عامر کیانی،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل نیئر زمان ، کمانڈنٹ مہمند رائفل ،پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی نوید اسلم ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ محمد علی خان، ایم این اے حاجی بسم اللہ خان ۔ قبائلی عمائدین، علماء اور پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونیوالے بریگیڈئیر ضیاء الاسلام نے کہاکہ عوام کے طرف سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں فورسز کی حوصلے مزید بڑھ گئی اورسکیورٹی فورسز نے بہت کم عرصہ میں ایجنسی کے تمام علاقے عسکریت پسندوں سے صاف کرکے ایجنسی میں ایک بار پھر حکومتی عملداری اور امن وامان بحال کردیا ۔ انھوں نے کہاکہ فورسز نے عوام کے تعاون کے بدولت عسکریت پسندوں کی بیخ کنی کی ہے اور باجوڑایجنسی کے عوام نے عسکریت پسندوں کے خاتمے میں اپنا فریضہ انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے عوام پرامن اور محب وطن ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک کے سالمیت اور تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاہے ۔ تقریب میں موجود قبائلی عمائدین اور علمائے کرام نے قیام امن کیلئے خدمات پر بریگیڈئیر ضیاء الاسلام کو خراج تحسین پیش کیااور انہیں تحفے تحائف بھی پیش کئے۔ تقریب میں تبدیل ہونیوالے بریگیڈئیرضیاء الاسلام نے باقاعدہ طورپر چارج نئے تعینات ہونیوالے بریگیڈئیرعامر کیانی کو حوالے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…