اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چند ٹکوں کی خاطر بھارت کی نوکری کرنے والے سن لیں کہ ۔۔پاکستان سے دبنگ آواز بلند

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ چند ٹکوں کی خاطر بھارت کی غلامی کرنیوالوں کو بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے،براہمداغ بتائے کس حیثیت سے بلوچستان کی بات کرتا ہے؟، وطن سے غداری کرنیوالے ہم میں سے نہیں۔کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل پاکستان بلوچستان ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وطن سے غداری کرنے والے ہم میں سے نہیں ، ڈیرہ بگٹی کے عوام نے براہمداغ کی منفی ذہنیت مسترد کردی۔نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ بھارت کیخلاف پورے بلوچستان میں لوگ باہر نکلے جو براہمداغ کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردارکیاکہ اگر انہوں نے جارحیت کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن ،صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی سمیت سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں نے بینڈ کی دھن پر مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر بلوچستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی موجود تھیں، ملک کے مختلف علاقوں اوربلوچستان کے فنکاروں نے علاقائی موسیقی کا شاندارمظاہرہ پیش کیا،اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…