اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گجرات کا قصائی کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ۔دنیا کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی ۔
تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر ٹویٹ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی دشمنی میں پاگل ہو ا جا رہا ہے ، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
The butcher of Gujarat has become butcher of Kashmir and wants to lecture us on terrorism? world must work together to stop this tyrant.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 25, 2016
بھارتی وزیر اعظم کے گجرات فسادات میں کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نوجوان سربراہ نے کہا کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ۔ دنیا کو کشمیر میں مظالم کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دنیا حکومتیں یا امن دشمن طاقتیں کیا چاہتی ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے عوام صرف امن چاہتے ہیں۔
No matter what nonstate actors do, no matter what our media wants,no matter what politicians say, people of #India & #Pakistan want #peace!
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 23, 2016