جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے والی رکن پارلیمنٹ کا قتل ہوگیا ، موثر آواز بلند نہ ہوئی تو۔۔۔! لارڈ نذیر نے انتباہ کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی)برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر سیاست ہو رہی ہے‘برطانیہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے والی رکن پارلیمنٹ کا قتل ہوگیا ‘لیکن کشمیر اور پاکستان سے کوئی موثر آواز بلند نہ ہوئی‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے لوگ چھلنی ہورہے تھے اور آزاد کشمیر میں وزارتیں بٹ رہی تھیں‘کشمیری عوام اور قیادت کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈائیلاگ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈائیلاگ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حسن الامین اور ڈاکٹر توقیر گیلانی نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران لارڈ نذیر نے آزاد کشمیر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ لارڈ نذیر نے کہاکہ کشمیر ایشو پر سیاست ہو رہی ہے۔برطانیہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے والی رکن پارلیمنٹ کا قتل ہوگیا لیکن کشمیر اور پاکستان سے کوئی موثر آواز بلند نہ ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے لوگ چھلنی ہورہے تھے اور آزاد کشمیر میں وزارتیں بٹ رہی تھیں۔ لارڈ نذیر احمد نے کہاکہ کشمیری عوام اور قیادت کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہاکہ میڈیا ، سیاسی ، مذہبی رہ نماؤں اور جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر ایشو پر عوامی سطح پر شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاناما پیپر پر ہمارے لوگوں کو زیادہ معلومات ہیں لیکن کشمیر ایشو پر لوگوں کو بہت کم علم ہے۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہاکہ رائے ونڈ سمیت ہر جگہ دھرنے دینے کہ باتیں سن رہے لیکن کشمیر ایشو پر بالکل خاموشی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈائیلاگ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حسن الامین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بہت حساس ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کو باقی ایشوز کو چھوڑ کر اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…