اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مزید فوجی بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ایک تازہ برگیڈ حال ہی میں کشمیر بھجوائئی گئی تھی مگر پھر اڑی سیکٹر حملے کے بعد 10 ہزار مزید فوجی لائن آف کنٹرو پر تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ مزید دو برگیڈز روانہ کر دی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ہماچل پردیش اور ادھمپور سے دو برگیڈ فوج کو فوری طور پر لائن آف کنٹرول کے قریب پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جموں کے علاقے ادھم پور اور ہماچل پردیش کے علاقے دھرم شالہ میں تعینات ان فوجی دستوں نے فوری طور پر کشمیر کا رخ کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ کشمیر میں 76 روز بعد بھی حالات نہایت کشیدہ ہیں اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر شدید ترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بھارتی فوج کے مظالم کو مزید تیز کرنے کے لئے ایک برگیڈ فوج حال ہی میں تعینات کی گئی تھی جس کے بعد اب مزید دو برگیڈ فوج کشمیر کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جو کہ لائن آف کنٹرول کے اطراف میں جنگی منصوبہ بندی کے تحت تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔