دالبندین( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال ایک روزے دورے پر جب دالبندین پہنچے دالبندین کے سیاسی وسماجی اور دیگر طبقہ فکر اور دالبندین کے معتبرین نے ان کا استقبال کیا گیا وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک وسیع منصوبہ ہے جس 2030 تک مرحلہ وار کام چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف بولنے کسی اور کی زبان میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی بوائز ہائی اسکول دالبندین کو پاکستان کا بہترین اسکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم جلد چاغی کے لیئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوری دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی کے صدر مقام دالبندین کے ایک روزہ دورے کے موقع پر پرنس فہد ہسپتال اور مرکزی بوائز ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونین سخی امان اللہ نوتیزئی اور سردار نجیب سنجرانی، ضلع کونسل چاغی کے چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی، ڈی سی قادر بخش ،ایس پی چاغی مبارک شاہ اچکزئی ،و دیگرافسران اور ن لیگ کے مقامی رہنماء بھی تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پرنس فہد ہسپتال اور مرکزی بوائز ہائی اسکول کو جدید سہولیات اور مطلوبہ عملہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ چاغی ایٹمی دھماکوں کی سرزمین ہے جس نے ملک کو دفاعی طور پر مضبوط کیا اس لیئے حکومت بھی چاغی کو ترقی دے کر مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے چاغی جیسے دور دراز علاقے میں جفاکشی سے خدمات سرانجام دینے والے جنرل سرجن زمان بلوچ کو خوب داد دی۔انہوں نے کہا کہ چاغی کو بھی سی پیک کے ساتھ منسلک کرکے اقتصادی راہداری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ جوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر 1999 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو آج پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن چکا ہوتالیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت ماضی کے وعدوں اور منصوبوں کا عملی جامع پہنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں مرکزی کردار حاصل ہوگا اس لیئے دشمن سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں فری زون بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں چائنا 46 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس میں زیادہ تر توانائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ حکومت نے بھی اربوں روپے کے منصوبے شروع کیئے ہیں سی پیک سے بلوچستان کے چھوٹے چھوٹے علاقے بھی ترقی کرئینگے انہوں نے کہا گوادر کی بندرگاہ کو ترقی دئے رہے ہیں بلوچستان میں نئی سڑکیں بن رہی ہے آنے والا سالوں میں بلوچستان کی قسمت بدلئیگی انہوں نے کہا ہمیں پاکستان کے ہر ضلع میں ترقی لیکر جانی ہے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا 28مئی 1998کو میاں نواز شریف نے چاغی عوام سے جو وعدہ کیا تھا انکو اب پورا کرینگے ۔ضلع چاغی نے 28مئی1998کو پاکستان کو دفاعی حوالے سے دنیا بھر میں مضبوط کیا ہم چاغی کو اب ترقی دینگے ۔چاغی ضلع کو اقتصادی حوالے سے مظبوط کرینگے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال ایک روزہ دورے پر دالبندین اہر پورٹ پہنچا دالبندین اہرپورٹ پر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،وزیر اعلیٰ کے کوارڈنیٹر سردار نجیب سنجرانی ،ڈسڑکٹ چیئر مین داودخان نوتیزئی نے انکا استقبال کیا سخت سیکیورٹی میں دالبندین پرنس فہد ویلفئر ہسپتال کا دورہ کیا ایم ایس ڈاکٹر انور سیاہ پاد نے انھیں ہسپتال میں دورہ کروایا اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں سے طلباء سے مختصر خطاب بھی کیا ۔
اہم وفاقی وزیر اچانک اہم ملک پہنچ گئے ، وجہ بھی سامنے آگئی
23
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں