لاہور /اسلام آباد ( این این آئی) ہائی مارک ،پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج،دشمن پر لرزہ طاری،بڑا کام کردکھایا،طویل ترین رن وے کی حامل فضائیہ بن گئی،پاک فضائیہ کی موٹروے پر محدود پیمانے پردوسرے روز بھی دفاعی جنگی مشقیں جاری رہیں ، پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس نے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ کیا ، موٹر وے عام ٹریفک کے لئے بند رہی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے منگل کے روز موٹر وے پر ایم ون(پشاور تا اسلام آباد) کے مقام پر پاک فضائیہ کے معراج اور ایف سیون طیاروں نے محفوظ طریقے سے لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ کیا جبکہ گزشتہ روز لاہوراسلام آباد موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی گئیں جس کے باعث موٹر وے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ جنگی مشقوں میں پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس نے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہر ہ کیا ۔پاکستان ائیر فورس کی دفاعی جنگی مشقوں میں طیاروں اور ہیلی کاپٹرز معراج، مشتاق اور ایف سیون طیاروں نے پروازیں کیں۔تربیتی مشقوں سے متعلق تکنیکی اور فنی انتظامات بھی مکمل کیے گئے تھے ۔تربیت کا مقصد پائلٹس کو ہنگامی صورتحال میں اگر رن وے نہ مل پائیں تو روڈ پر لینڈ نگ اور ٹیک آف سے آشنا کرانا ہے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیتی مشق ہائی مارک 2016ء بھرپور انداز سے جاری ہے ۔ پاک فضائی کی تربیتی مشق ہائی مارک باقاعدگی سے ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہائی مارک مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے ۔ دوسری جانب موٹروے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالا شاہ کا کو سے شیخوپورہ تک موٹروے کو تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث شام 05 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لے بند کیا گیا ہے ،اس لئے لاہورسے آنے اورجانے والی ٹریفک شیخوپورہ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ استعمال کریں، موٹر وے پرسفرکرنے والے افراد مزید معلومات، مدد اور رہنمائی کے لئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) ڈائل کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2010ء میں بھی ہائی مارک تربیتی مشقیں ہوئی تھیں جن میں موٹر وے سے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔
ہائی مارک ،پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج،دشمن پر لرزہ طاری،بڑا کام کردکھایا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
تہران میں کیا دیکھا
-
انڈونیشیا میں مسافر طیارہ اڑان بھرنےکے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا















































