سپریم کورٹ میں خواجہ سراسے شادی کاعجیب وغریب کیس

21  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے شی میل سے شادی کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے مبینہ شی میل رانی انجم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔تفصیلات ے مطابق بدھ کے روزسپریم کورٹ میں 160شی میل سے شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار محمد شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل محمد شفیع کا رانی انجم سے نکاح2012 میں ملتان میں ہوا تھا اور اس نے شادی کی پہلی رات شی میل ثابت ہونے پر اپنی زوجہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نکاح فسق کرنے لیے لیے فیملی کورٹ سے رابطہ کیا اور یہ معاملہ ابھی بھی فیملی کورٹ میں ہے جس کی سماعت29ستمبر کو ہو گی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شی میل نے اپنے شوہر پر حق مہر کی زرعی زمین اور15 ہزار روپے ماہانہ کا دعوی کر رکھا ہے،شی میل کا نام رانی رانی انجم ہے،فیملی کورٹ نے میرے موکل کا ماہانہ15ہزار ماہانہ دینے کا حکم دیا،جب وہ میرے موکل کی بیوی ہی نہیں تو اسے خرچہ کیوں دیا جائے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزار محمد شفیع کو ماہانہ 15ہزار خرچہ دینے سے متعلق فیملی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور مبینہ شی میل رانی انجم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کر دی

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…