جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑا حکم جاری،عمران خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک )بڑا حکم جاری،عمران خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے- اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیتےہوئے کہاہے کہ ملزم عمران خان جلسے کرتا پھر رہا ہے اور آپ کو مل نہیں رہا؟ گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پولیس سے جب ملزم کو پیش کرنے کے بارے سوال کیا گیا تو پولیس کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا کہ عمران خان پولیس کو مل نہیں رہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملزم عمران خان جلسے کرتا پھر رہا ہے اور آپ کو مل نہیں رہا؟ جس پر ایس ایس پی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا مگر وہ پولیس کو دستیاب نہیں ہوئے ۔ جس پر عدالت نے درج بالا ریمارکس دیتے ہوئے عمران خان اور طاہر القادری کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

واضح رہے کہ یکم ستبر 2014 کو ایس ایس پی اسلام آباد کو پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے کانسٹیٹیوشن ایونیو  میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عدالت اس سے قبل بھی عمران خان اور طاہر القادری کے اسی مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے مگر اس بار عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد کو ساجد کیانی کو حکم دیا کہ ملزمان کو 11 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔یادرہے طاہر القادری اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں وہ چند روز قبل ہی برطانیہ روانہ ہوگئے تھے جبکہ عمران خان نے 30 اکتوبر کو رائے ونڈ جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…