منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاک ترک سکولز و کالجز کامستقبل،واضح اعلان کردیاگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )پاک ترک سکول و کالج رائیونڈ روڈ کیمپس کے پرنسپل راجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک ترک سکولوں اور کالجوں کی بندش کا کوئی امکان نہیں ، قوائد و ضوابط تبدیل کر کے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں تمام تر برانچز پاکستانی انتظامیہ کے زیراہتمام چلائی جا رہی ہیں ،ہمارے کالج کی ایک ہی جماعت کے دوطلباء نے لاہوربورڈ میں دوسری اور تیسری پو زیشن حاصل کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا ک ترک سکول و کالج رائیونڈ روڈ کیمپس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاک ترک سکول مین کیمپس مراد یاقوت اور ترجمان اسلم بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ پرنسپل راجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے کالج کے دو طلباء عثمان خالد نے 1100میں سے 1052نمبر حاصل کر کے پری انجینئرنگ میں اور اوورآل بھی لاہور بورڈ میں دوسری پو زیشن حاصل کی جبکہ توصیف الرحمن نے پری میڈیکل میں 1100میں سے 1041نمبرحاصل کر کے تیسری پو زیشن حاصل کی ، یہ دونوں پو زیشنیں ایک ہی جماعت کے دونوں طلباء نے حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول و کالج بہت سے قابل طلباء کو سالانہ وظائف دیتا ہے ، یہ دونوں طلباء بھی مکمل طورپر وظائف پر تعلیم حاصل کر رہے تھے اور انہیں تمام سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی گئیں ۔راجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان پر پا ک ترک سکولوں کو بند کروانے کے لئے دباؤ ضرور ڈالا گیا تھا لیکن اب ان سکولوں کی بندش کا کوئی امکان نہیں ہے ، کچھ قوانین وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں جن کے مطابق اہم فیصلے لیے گئے ہیں ، پاک ترک سکول و کالجز کے تمام کیمپسز اس وقت مکمل طورپر پاکستانی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلائے جا رہے ہیں ،یہاں پاک ترک سکولوں کی تمام برانچز میں پاکستانی پرنسپلز کو تعینات کر دیا گیا ہے ، پاک ترک سکولز میں پاکستان کانظام تعلیم ہی رائج ہے اور حکومت پاکستان کا منظورکردہ سلیبس ہی پڑھایا جا رہاہے ، موجودہ تمام اداروں کے مستقبل کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول وکالج ایک غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ ہے جو کہ گزشتہ 21سال سے طلباء کو انتہائی اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے ، پاکستان میں اس کی 28برانچز ہیں جن میں 11ہزارسے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…