قصور (این این آئی)باپ نے بدچلنی کے شبہ میں 18 سالہ بیٹی کو چھری سے ذبح کر دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دھاریوال کے رہائشی محنت کش مقبول احمد کی 18 سالہ بیٹی ثانیہ بی بی کے اسی گاؤں کے رہائشی عرفان سے تعلقات تھے ٗچند روز قبل عرفان ثانیہ کو ملنے رات کے وقت اس کے گھر آیا جس پر مقبول اور اس کی بیوی زہرہ بی بی نے اس کو پکڑ لیا تاہم شور وغل کی آواز پر اہل گاؤں نے عرفان کو چھڑوا کر بھگا دیا۔ اسی رنجش پر مقبول نے اپنی بیٹی کو کمرہ میں بند کرکے چھری سے گلا کاٹ دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے قصور بھیج دیا۔