ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

ن لیگ کی ڈنڈا بردار فورس وقت آنے پر کیا کر ے گی ؟ تحریک انصاف نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے کہاہے کہ وزیر اعظم قوم کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے میڈیا پر سرکس لگا کر قوم کی توجہ منتشر کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ،ن لیگ کے ڈنڈا بردار وقت آنے پر پاؤں پڑنے میں بھی ایک لمحہ دیر نہیں لگاتے ہیں ،پاکستانی قوم باشعور ہوچکی ہے انہیں مذید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے ،رائے ونڈ مارچ ہر صورت میں ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سے جاری ہونے والے بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد ن لیگی حلقوں میں کھلبلی مھچ گئی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال سے نون لیگ کا فاشسٹ چہرہ اور ذہنیت بے نقاب ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں “سرکس کے کردار” ڈنڈے اٹھائے وزیر اعظم کو دلاسا دینے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سیاسی تماشہ گر “روزگار” کے چھن جانے کے خوف سے طوفان بدتمیزی برپا کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو یقین ہو چکا ہے کہ قوم کو مزید بیوقوف بنانا اب انکے بس کی بات نہیں ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ب کی بار انہیں جدہ بھجوانے والامشرف بھی ملک میں موجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ مارچ ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا اور اگر وزیر اعظم اپنی آسودگی چاہتے ہیں تو قوم کو لوٹ مار کا حساب دیں انہوں نے کہاکہ بھانڈوں,طبلچیوں اور گنوار درباریوں کا سہارا لینے کی بجائے وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…