ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان اور بھارت بلاتاخیر یہ کام کرلیں۔افغان صدر کی ہرزہ سرائی پر پاکستان کا حیرت انگیز جواب

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں جو کہ ان کی حیثیت کے منافی ہے، افغان صدر اپنے مہاجرین کو واپس لے جائیں ، افغان مہاجرین کے جانے کے بعد دہشت گردوں سے تعاون کا الزام لگا تو جوابدہ ہونگے۔افغانستان ہماری تجارت کے راستے روکتا ہے تو ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں۔افغان صدر کے بھارت میں پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو بغیر کسی تاخیر کے چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال شروع کردینا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغان صدر کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے، افغان صدر اشرف غنی اپنے اقتدار کا توازن برقرار رکھنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی کسی دوسرے ملک سے دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم افغان قیادت کو پاکستان کیخلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغان صدر کو کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء ملا فضل اللہ کے حوالے سے ثبوت پیش کئے ہیں مگر افغانستان نے فضل اللہ کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایک اور سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کو واہگہ کے راستے بھارت سے تجارت کی اجازت دے رکھی ہے ، موجودہ حالات میں ہم بھارت کیلئے سہولت نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان ہماری تجارت کے راستے روکتا ہے تو ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں، ایک اور سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے مہاجرین کو اپنے وطن واپس لیکر جائیں ، افغان مہاجرین کے جانے کے بعد دہشت گردوں سے تعاون کا الزام لگا تو جوابدہ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…