جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

رائے ونڈ مارچ کوشروع ہونے سے پہلے ہی بریک لگانے کی تیاریاں مکمل،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست پر سماعت کے لئے بڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں مقامی شہری عاطف ستار کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اورمسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کا اندیشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے درخواست اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی کہ سماعت کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ اسی نوعیت کی ایک درخواست کی سماعت پہلے ہی کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…