اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی پاکستان دشمنی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے اور بھارت پاکستان دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ جس کی تازہ ترین مثال بھارت کی جانب سے ہزاروں پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان میں علیحدگی پسند تحریک چلانے والے براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بھارت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے بھارت کی جانب سے خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے کے فیصلے سے مطلع کر دیا گیا ہے ۔ براہمداغ بگٹی اور اس کے قریبی افراد نئی دہلی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے بھارتی پاسپورٹ حاصل کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق براہمداغ بگٹی جو کہ بلوچ رپبلکن پارٹی کے سربراہ بھی ہیں اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے بھی کئی سال سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر رکھی ہے اور اب پارٹی ذرائع کے مطابق وہ جنیوا میں باقاعدہ اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو درخواست بھی جمع کروائیں گے۔
بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سامنے ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کو بھارتی شہریت دینے کا فیصلہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں