پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

راؤ انوار نے اظہارالحسن کو کس کے کہنے پر گرفتار کیا؟فاروق ستار کو کس پارٹی میں شامل ہونے کا کہا جارہا ہے؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر  نے دعویٰ کیا ہے کہ معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ایم کیو ایم کے لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے کے احکامات براہ راست وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے ایک ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راؤ انوار کی طاقت کا اصل منبع اسلام آباد میں ہے اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ وفاق سے چلائے جانے والے ایک ادارے کی جانب سے احکامات ملتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 مئی جیسے واقعات کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کو سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی غلط تشریح کی روشنی میں ملک سے فرار کروا دیا گیا جس کے بعد سے اب کسی نہ کسی کو پکڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو بے وقوف بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ یہ کام کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ اس کام کو چھوڑ دیں اور عوام کو بے وقوف بنانا بند کر دیں۔

حامد میر نے مزید کہا کہ فاروق ستار کو ایک اور پارٹی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اگر وہ اور انوارالحسن اس دوسری پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں تو ان کی مشکلات ختم ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر فاروق ستار کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہئے کہ روایتی سفارتکاری والی سیاست کو چھوڑ کو واضح اور دوٹوک موقف اپنائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ انہیں کون کیا کہہ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہیں جو اپنا پراجیکٹ کامیاب کرنا چاہتے ہیں راؤ انوار لوگ ابھی چند ماہ تک ایسے ہی متحرک رہیں گے جس کے بعد ان لوگوں کا کام ختم ہو جائے گا اور کوئی نیا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…