پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

خواجہ اظہار الحسن کن ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے؟ راؤ انوار کی معطلی کے بعد پریس کانفرنس

datetime 16  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ اظہار الحسن کو قانونی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کو مکمل طور پر قنانونی انداز میں کی گئی ہے ۔ میرے معطل ہونے کی وجہ سےا س کیس کی تحقیقات میں بہت اثر پڑے گا کیوں کہ اس سے بہت سی باتیں عوام کے سامنے نہیں آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار جو ممبران اسمبلی کو گرفتار کرنے کے لئے آج کل کافی سرگرم اور خبروں میں ہیں انہوں نے اپنی معطلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے اظہار الحسن کی گرفتاری کی وجوہات بیان کر دی  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی غلط فہمی اور پراپیگنڈہ کے بعد جلد بازی کا شاخسانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔ گرفتاری کسی کی ہدایت پر نہیں کی جاتی ان کو گرفتار ایف آئی آر اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کسی کے بھی دباؤ پر انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہیں تین مختلف مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے کی ایک سے زائد وجوہات ہیں، انہوں نے کچھ مقدمات میں ضمانت نہیں کروائی تھی اس کے علاوہ بسوں کو آگ لگانے کا الزام بھی ان پر ہے اور کچھ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق نیو کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کا چیف اظہار الحسن کو کہا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس گرفتار کرنے سے قبل کسی سے اجازت لینےکی پابند نہیں ہوتی ، اگر ممبر اسمبلی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اسپیکر کو اطلاع کی جاتی ہے اور وہ بھی گرفتاری کے بعد مطلع کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہار الحسن کے خلاف بہت سے مقدمات اور بہت سے الزامات و شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی اوراگر انہیں ہٹایا نہ جاتا تو وہ اس سلسلے میں مزید تفتیش کرتے مگر ابھی انہیں مزید تفتیش کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ایک پروپیگنڈہ اور جلد بازی کی گئی جس میں کہاگیا کہ سپیکر سے اجازت لینا ہوتی ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…