اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے نئی مشکل پیداکردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔جمعہ کے روز افتخارمحمدچوہدری نے وزیراعظم نوازشریف کی اہلیت کوچیلنج کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتحارمحمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے۔ افتخارمحمدچوہدری کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف دائرکردہ درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ وزیراعظم نے لندن میں جائیداد بنائیں لیکن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں۔افتخارمحمدچوہدری نے عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی نااہلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرایا مگرسپیکر نے ریفرنس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا اس لئے عدالت میں درخواست دائرکررہاہوں کہ مذکورہ بالاالزامات کے تحت وزیراعظم کونااہل قراردیاجائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…