شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک) شکار پور کے علاقے خان پور میں روکنے پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ، تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کیا اور عوام سے کہا کہ وہ عید منائیں ،سیکیورٹی ہم فراہم کریں گے ۔ عید پر بھی قانون نافذ کرنیوالے ہائی الرٹ ، شکار پور میں بہادر اہلکاروں نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ خان پور کے علاقے میں دو خودکش بمبار نے عیدگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں پولیس اہلکاروں نے روکا ۔ ان میں ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکار پور کے علاقے خانپور میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بہترسیکیورٹی سےعید گاہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ہوئی ، کوشش کر رہے ہیں ، دہشت گردی کی جڑ تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام عید منائیں سیکیورٹی ہم دیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پرسی پولس
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
چینی کی قیمت سے متعلق اہم خبر نوٹیفیکیشن جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
-
اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز بر...
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا















































