اسلام آباد (بیوز ایجنسیاں) محکمہ موسمیات محکمہ موسمیا ت نے کہا ہے کہ آئندہ2 روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گردآلود ٗتیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔فورکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، سبی ڈویژن) میں بعض مقامات پر گردآلود/تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ان کا کہناتھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، سبی ڈویژن) میں بعض مقامات پر گردآلود ٗتیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔رقیہ محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں ٗ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گردآلود ٗتیز ہواؤں ٗآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر کے اضلاع کوٹلی51، مظفرآباد 19، راولاکوٹ14، گڑھی دوپٹہ08، خیبر پختونخوا کے اضلاع کوہاٹ48، مالم جبہ05، چراٹ03، فاٹا کے علاقوں پارہ چنار 04، پنجاب کے اضلاع جہلم 48، راولپنڈی (چکلالہ14، شمس آباد02)، اسلام آباد (بوکرہ16، سیدپور09، زیروپوائنٹ03، گولڑہ02)، بھکر11، سیالکوٹ(ائیرپورٹ09، سٹی01)، مری05، میانوالی03، چکوال02، منگلہ، گجرات، نورپورتھل، لیہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
عید کا پہلا اور دوسرا دن،کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































