جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

سینئر سیاستدان کا آرمی چیف اور چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملک نہیں چل رہا ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف مل کر بیٹھیں اور ملک کے مسائل کا حل نکالیں ،عید الاضحی کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے رائیونڈ کی طرف مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کی وجوہات پوچھوں گا لیکن انکی شرکت کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا،،سپیکر نے جمہوریت کی زندگی کے ساتھ بہت برا کیا ہے بلکہ اس کی قبر کھو ددی ہے ،عمران خان جمہوریت کا حسن ہے ورنہ پارلیمنٹ میں کوئی اپوزیشن نہیں۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ مارچ میں اس لئے ساتھ نہیں دے رہی کیونکہ اسے پتہ ہے کہ حالات جس طرف جارہے ہیں پہلی باری نواز شریف پھر اسکی یاری زرداری کی اور تیسری ذمہ داری کی ہے ، ذمہ دار ی والے بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ وقت آیا تو توقیر شاہ اور فواد حسن فواد جیسے لوگ سلطانی گوانی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ میں سب سے بڑی ریلی لے کر لال حویلی سے نکلوں گا۔ رائے ونڈ کوئی مقدس مقام نہیں جہاں احتجاج کے لئے نہ جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھاشا اور داسو ڈیموں کے معاملے پر قوم کو ماموں بنا رہی ہے ، ا ن ڈیموں کا افتتاح تو مشرف کے دور میں بھی ہو چکا ہے ۔ انہوں نے طاہر القادری کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس بارے کہا کہ ابھی یہ قبل از وقت ہے ، ہو سکتا ہے کہ قادری صاحب رائیونڈ مارچ میں شرکت کریں اوراس امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔ عید الاضحی کے بعد طاہر القادری سے ملاقات کر کے اس کی وجوہات بارے میں پوچھوں گا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں عمران خان سے بھی ملاقات کر کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کا نظام چلا رہا ہے ، بالآخر دیر ضرور ہے لیکن اندھیر نہیں ہے ۔ ’’جی ‘‘کا جانا ٹھہر گیا ہے اور ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے 60سے 70اراکین ہاتھوں پر مہندی لگائے بیٹھے ہیں اگر کوئی بھی سیٹی بجائے وہ اس کے ساتھ چلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…