جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عید کے دو دن موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ2 روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گردآلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ ک موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، سبی ڈویڑن) میں بعض مقامات پر گردآلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ان کا کہناتھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، سبی ڈویڑن) میں بعض مقامات پر گردآلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
رقیہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گردآلود/تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:کشمیر: کوٹلی51، مظفرآباد 19، راولاکوٹ14، گڑھی دوپٹہ08، خیبر پختونخوا: کوہاٹ48، مالم جبہ05، چراٹ03، فاٹا: پارہ چنار 04، پنجاب: جہلم 48، راولپنڈی (چکلالہ14، شمس آباد02)، اسلام آباد (بوکرہ16، سیدپور09، زیروپوائنٹ03، گولڑہ02)، بھکر11، سیالکوٹ(ائیرپورٹ09، سٹی01)، مری05، میانوالی03، چکوال02، منگلہ، گجرات، نورپورتھل، لیہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین 42، نوکنڈی 41، نورپورتھل،بھکر 40 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، اسلام آباد 20، کراچی 26،پشاور 23، کوئٹہ 17، گلگت 14، چترال 15اور ہنزہ میں 10ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…