کراچی( آن لائن )بقرعید پر قربانی کے بعد گوشت کو محفوظ رکھنے کی پریشانی سے بچنے کے لیے کراچی میں فریج اور ڈیپ فریزر کی مانگ بڑھ گئی۔کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ شہر میں روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار فریج اور ڈیپ فریزر فروخت ہورہے ہیں، جن کی مالیت کا تخمینہ 5 کروڑ روپے ہے۔ 10 کیوبک فیٹ کے ڈیپ فریزر کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016ء4 کے دوران ملک میں 14 لاکھ 78 ہزار فریج اور ایک لاکھ ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔