اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عمران خان کو دی گئی چابی چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی،محرم کے بعد عمران خان جس اسمبلی کو نہیں مانتے ،اسی میں بیٹھ کر بات چیت کریں گے،جہانگیر ترین دن میں وزیراعظم کے نمائندوں سے معافیاں مانگتے ہیں،تھرڈ ایمپائر کا کردار جمہوری ادارے ہی ادا کریں گے۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے بیان پر بات کرنا چاہتا تھا،لیکن اسپیکر نے اجازت نہ دی،آج بے حد خوشی ہوئی کہ اسمبلی ،پارلیمنٹ اور اسپیکر کو نہ ماننے والے اس اسمبلی میں کھڑے ہوکر ’’ جناب اسپیکر جناب اسپیکر‘‘ کہہ کر صفائی دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بار ہا کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی الزامات کی سیاست چھوڑ دیں،ان کے الزامات ہوا میں اڑ جاتے ہیں،عمران خان کہتے تھے کہ اسمبلی میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں،ہم نے اپنے اطراف دیکھا تو کوئی چور ڈاکو نظر نہیں آیا،جن عمران خان کے اطراف دیکھا تو ان کے دائیں بائیں چور ڈاکو نظر آئے،جہانگیر ترین 1985میں کالج میں لیکچرار تھا آج جہازوں کا مالک کیسے بن گیا،ہمیشہ اس فیکٹری کا قرضہ کیوں معاف ہوتا ہے جس کا تعلق جہانگیر ترین یا ان کے قائدان سے ہوتا ہے،ایسے مالی اور خانسا ماہمیں کیوں نہیں ملتے جو اربوں کے مالک ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے مالی اور خانساماں کے نام پر جو ایک فیکٹری کے ٹینڈر خریدے ،اس کیس میں 8کروڑ جرمانہ ادا کیا لیکن یہ سزا کافی نہیں،انہیں پاکستان کے آئین کے تحت تین سال قید بھی کاٹنا ہوگی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نے شریف برادران کی انگلی پکڑ کر سیاست سیکھی ، اب جب کوئی مشکل وقت آتا ہے تو پچھلے دروازے سے وزیراعظم کے نمائندوں سے معافیاں مانگتے ہیں،انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اس بات سے انکار کریں میں ثابت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس اسمبلی کو نہیں مانتے اس کی تنخواہ لیتے ہیں اور وہاں ہی تقریر کرتے ہیں،عمران خان کو دی گئی چابی چند ہفتے میں ختم ہوجائے گی،محرم کے بعد عمران اسی اسمبلی میں بیٹھ کر مذاکرات کریں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ تھرڈ ایمپائر کا کردار صرف جمہوری ادا رے ادا کریں گے،عمران خا ن احتجاج کریں یا رائے ونڈ جائیں،ریفرنسز کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف حکومت نے انتہائی اقدام اٹھا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































