بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی فضائوں میں اڑنے والے شاہینوں کو خراج تحسین ۔۔۔ زبردست اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نئی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ معاونت فراہم کرے گی ، فلم” پرواز ہے جنون” میں پاک فضائیہ کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کرے گی ، پاک فضائیہ کے شاہینوں ، جوانوں اور افسران کی گراں قدر خدمات کو سامنے لانے کے عزم کے تحت بنائی جانے والی فلم ” پرواز ہے جنون ” بنانے کا اعلان مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ حسیب حسن کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی جبکہ فلم کو اگلے سال عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر میڈیا افیئرز ائر کموڈور سید محمد علی کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں 50 سال بعد ایک بار پھر پاک فضائیہ کی قربانیوں پر فلم بنائی جائے گی جس کے لیے پاک فضائیہ فلم میکرز کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ فلم میں حمزہ علی عباسی اور عثمان بٹ فائٹر پائلٹس کے کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ معاون کرداروں میں پاک فضائیہ کے حقیقی فائٹر پائلٹس ، کیڈٹس اور عملہ نظر آئے گا۔ فلمساز مومنہ درید کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پر فلم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے ذریعے ان کی قربانیوں کو منظر عام پر لایا جا سکے۔ قوم اپنی فضائیہ کو فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان سے منسلک بہادری کی داستانوں کو جاننے کی خواہش رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…