کراچی(این این آئی)کراچی میں قصائیوں نے چھریاں تیز کر لی ہیں ، ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث کٹائی کے ریٹ بھی بڑھ چڑھ کر مانگنا شروع کر دیئے ہیں ۔عوام کی جانب سے من پسند خوبصورت جانوروں کی خریداری جاری ہے تو دوسری جانب انہی جانوروں کی کٹائی کے لئے عوام کی قصائیوں سے رابطے مہم شروع ہو چکی ہے ۔ ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث قصائی بھی کسی سیلبرٹی سے کم نہیں رہے ۔قصائیوں نے عوام سے التجا کی ہے کہ چند پیسوں کی بچت کے چکر میں اپنے مہنگے جانوں کو اناڑی قصائیوں کے حوالے نہ کریں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ بکرا عید میں سب سے مشکل کام قصائیوں کے ناز نخرے اٹھانا ہے اگر قصائی مل گیا تو سمجھ لیں عید ہو گئی ۔دوسری جانب کراچی میں قصائیوں کی کٹائی لسٹ منظر عام پر آچکی ہے ۔ بھاری بکرے کی کٹائی کے 4 ہزار اور ہلکے بکرے کے 3 ہزار روپے ، بھاری گائے کی کٹائی کے 20 ہزار ، درمیانی گائے کے 15 ہزار اور ہلکی گائے کے 10 ہزار روپے جبکہ اونٹ کی کٹائی کے 15 ہزار سے 20 ہزار روپے چارج کیے جا رہے ہیں۔