51 واں یوم دفاع پاکستان ملک بھر میں کیا ہوتا رہا؟

6  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاور ،مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں51واں یوم دفاع جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا،نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی ،دفاعی اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی دی گئی ،شہداء کے مزاروں پر تقاریب میں فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،پورے ملک میں صبح 9 بجکر29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،ٹرینیں ،بسیں اور ٹریفک ایک منٹ کے لئے رک گئی ،ریڈیو،ٹی وی چینلز پر قومی ترانہ نشر کیا گیا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔اس کے علاوہ بھی دفاع پاکستان کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہو ئیں۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ڈیمو پیش کیا گیا جبکہ اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے گا کر شرکا کے دل گرمائے اور خوب داد وصول کی۔ جن میں حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام اور عوام حاضری د ی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سمیت تمام نیول اور ائیر بیسز پر بھی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔مزار قائد پر ہونیوالی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مزار پر گارڈز کی تبدیلی ہوئی ،بانی پاکستان محمد علی جناح کی مزار پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی جبکہ پاک ایئرفورس اکیڈمی رسالپور کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جن میں 6خواتین سمیت 98کیڈٹس شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیس کمانڈر فہیم اللہ ملک نے کہا کہ پاکستان کی افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اپنی سر زمین کو ہر مصیبت اور آفت سے محفوظ رکھنے کی لیے ہر وقت الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہ نجات، راہ راست اور ضرب عزب جیسے آپریشنز سے دشمنوں کا مقابلہ جاری ہے۔ایئروائس مارشل عمران خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام مسلح افواج دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کی سرحد اور دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اس کے علاوہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،حکومتی و عسکری حکام سمیت اسکولوں اور کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔کراچی کی ملیر چھاؤنی میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنگی طیاروں ، ٹینکوں ، توپوں سمیت دیگر اسلحہ کی نمائش کی گئی ، اس کے علاوہ پاک نیوی کی جانب سے بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہداء4 کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لاہور میں یوم دفاع کے حوالے سے مزار اقبال پر پاک رینجرز کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ جی او سی کمانڈ میجر جنرل طارق امان اور پاک رینجرز کے بریگیڈیر عاصم گردیزی نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گوجرانوالہ میں پاک فوج کی وردیوں میں ملبوس سکول کے طلبہ و طالبات نیدشمن فوج کے حملے کو ناکام بنا کر بھارت کو پیغام دیا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے ، کمسن طلبہ نے اشاروں میں قومی ترانا پڑھا مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔ طالبات نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیو پاکستان کا نشان بنا کر قوم کو یکجا رہنے کا پیغام دیا۔ جنگی ملی نغموں اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔ ملکی سلامی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ طلبہ و طالبات نے بہادر پاکستانی افواج کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کیا بلکہ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قومی پرچم کے سائے تلے سب ایک ہیں۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اورنشان حیدر پانے والے شہداکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے گئے۔ کوئٹہ میں عسکری پاک میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر سدرن کمانڈ ، آئی جی ایف سی ، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء4 اللہ زہری ،چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر شہداء4 وطن کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اوران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پشاور میں بھی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تھے۔
اس موقع پر مسلح افواج کے پائلٹس نے جنگی طیاروں کو مختلف انداز میں اڑا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔ اس کے علاوہ پیرا جمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کے بعد سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی جس میں کوبرا، ایکرل ہیلی کاپٹر، الضرار، الخالد ٹینک اور میزائل بیٹریز سمیت دیگر دفاعی آلات رکھے گئے تھے۔وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے شہدا اور دشمن کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرانے والے غازیوں کی یاد میں خصوصی تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کیپٹن راجا محمد سرور شہید، میجر طفیل محمد شہید، میجر راجا عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید، سوار محمد حسین شہید، میجر محمد اکرم شہید، لانس نائک محمد محفوظ شہید، کیپٹن کرنل شہیر خان شہید اور لانس نائیک لالک جان شہید شہید کے مزارات اور یادگاروں پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، مسلح افواج کی اہم تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر بھی خصوصی تقاریب اور ملک کے دفاع کے لیے سامان حرب کی نمائش کی جارہی ہے۔جہلم اور سہالہ میں شہداء4 65ء4 کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جن میں شہداء4 کو خراج عقید ت پیش کیا گیا۔صوابی میں منعقدہ تقریب سے بریگیڈیئر عبدالسمیع نے خطاب کیا اور یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خطاب میں روشنی ڈالی، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور شہداء4 کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…