بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اس چیز سے ہوتی ہیں‘‘ پاک فضائی کے سربراہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی بہادری ، جرات مندی اور پیشہ وارانہ مہارت کی تاریخ شاندار ہے۔انہوں نے یہ بات یوم دفاع کے سلسلے میں 1965 کے جنگ کے شہدا کی یادمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ عظیم قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں اور تاریخ سے حوصلہ حاصل کرتی ہیں۔ پاک فضائیہ کے شہیدوں کی یاد میں قائم “یادگار شہدا”کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب پی اے ایف میوزیم میں ہوئی ، تقریب میں نشان حیدر پانے والے راشد منہاس شہید کی والدہ بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ یادگار شہدا ایک عمارت نہیں، پاک فضائیہ کی وطن سے محبت کی علامت ہے۔
یاد گا ر شہدا 1965 اور 1971 کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ 6 ستمبر کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شہیدوں کو قوم سلام کرتی ہے۔ شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور بہادری کی تاریخ رکھتی ہے ، ملک کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دشمن کے خلاف جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جوانوں، عزم اور حوصلے سے لڑی جاتی ہے اور اگر کبھی بھارت نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ کی کھانی پڑ جائیگی۔ ائیر چیف مارشل نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ جوانوں نے سلامی بھی پیش کی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…