اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ نے رہا ہوتے ہی ملازمین پر نوٹوں کی بارش کر دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب منصور شیخ نے جیل سے رہا ہوتے ہی اپنے ملازمین کے لئے بڑا اعلان کر تے ہوئے ان کی 15 ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے ساتھ ساتھ بونس دینے کا اعلان بھی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ سکینڈل کا شکار ہونے کے بعد تقریباً 15 ماہ تک جیل میں رہنے والے شعیب شیخ نے جیل سے رہا ہوتے ہی بول کا پہلا اجلاس کراچی میں طلب کیا جس میں چیف ایگزیکٹو ایگزیکٹ شعیب شیخ نے اپنے ادارے کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ان کے تمام بقایا جات فوری طور پر ادا کیے جانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جیل میں رہنے والے ایگزیکٹ ملازمین کو گھر بھی دیا جائے گا۔ جبکہ مشکل حالات میں ادارے کا ساتھ نہ چھوڑنے والےتمام ملازمین کو 15 ماہ کی تنخواہوں کے علاوہ بونس دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کو رواں ہفتے کے دوران کھول دیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا کو بتائیں کے نمبر ون آئی ٹی کمپنی کیا ہوتی ہے ۔
ادارہ چھوڑکر جانے والوں کے متعلق بول کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ان کے متعلق مختلف پالیسیاں بنائی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ مخالف کان کھول کر سن لیں کہ ہمارے پاس عقل ہے اور ہم اس کا استعمال کرنا بھی خوب جانتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل کے لئے لائسنس بھی جلد ہی حاصل کر لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…